Friday, September 30, 2022

پی ڈی ایم کے جلسے کے بعد گوجرانوالہ اسٹیڈیم میں کچرے کے ڈھیر لگ گئے

پی ڈی ایم کے جلسے کے بعد گوجرانوالہ اسٹیڈیم میں کچرے کے ڈھیر لگ گئے

گوجرانوالہ ( 92 نیوز) گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم  کے جلسہ کو ہوئے  ایک روز گزر گیا لیکن اسٹیڈیم میں ابھی تک صفائی کا کام شروع نہ ہوسکا ، اسٹیڈیم میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔

گوجرانوالہ جناح اسٹیڈیم میں پی ڈی ایم کے جلسے کو ہوئے ایک دن گزر گیا لیکن صفائی کا کام تاحال شروع نہ ہوسکا  ، اسٹیڈیم دوسرے روز بھی اسی طرح گندگی کے مناظر پیش کر رہا ہے ، اسٹیڈیم میں کہیں پارٹی پرچم بکھرے پڑے ہیں تو کہیں کوڑا کرکٹ کے ڈھیرلگے ہوئے ہیں ، یہی نہیں جلسے کیلئے لگائی گئیں کرسیاں بھی ابھی گراؤنڈ میں ہی پڑہوئی ہیں ۔

مقامی کھلاڑی کہتے ہیں کہ پورے گوجرانوالہ میں ایک ہی اسٹیڈیم ہےوہ بھی گندگی کے مناظر پیش کر رہا ہے ، انتظامیہ سے اپیل ہے کہ  جلد از جلد  اسٹیڈیم کی صفائی کروائی جائے تاکہ دوبارہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہو سکیں ۔

کھلاڑیوں کا مطالبہ ہے انتظامیہ نے ابھی تک صفائی نہیں کروائی تو لیگی قیادت اسٹیڈیم کی صفائی  کروا دے تاکہ  کل سے دوبارہ سے کھیلوں کا سلسلہ شروع ہو سکے۔