پی ڈی ایم کے اندرونی انتشار سے واقف ہیں، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا پی ڈی ایم کے اندرونی انتشار سے واقف ہیں۔ استعفوں کے معاملے پر اختلافات بھی علم میں ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا مسلم لیگ ن کے اندر مختلف آراء ان سے ڈھکی چھپی نہیں۔ جے یو آئی دو دھڑوں میں تقسیم ہو چکی ہے۔ لانگ مارچ کی تاریخ کا اب تک تعین نہیں ہو سکا۔ پس پردہ وجوہات معلوم ہیں۔
اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا پی ڈی ایم اجلاس میں استعفوں کا فیصلہ ہوتا نظر نہیں آرہا۔ اندر کی کہانی یہ ہے کہ بیشتر پی پی ارکان نے لانگ مارچ کو نوازشریف کی واپسی سے مشروط کر دیا۔ معاملہ کھٹائی میں پڑتا نظر آرہا ہے۔ اکتیس جنوری آئے گی اور گزر جائے گی۔ عمران خان کو مینڈیٹ ملا ہے۔ کرسی نہیں چھوڑیں گے۔