Monday, February 26, 2024

پی ڈی ایم کے اعتماد پر آپ قائم نہیں تو اتحاد میں آپکی جگہ نہیں ، شاہد خاقان عباسی پیپلزپارٹی پر برس پڑے

پی ڈی ایم کے اعتماد پر آپ قائم نہیں تو اتحاد میں آپکی جگہ نہیں ، شاہد خاقان عباسی پیپلزپارٹی پر برس پڑے
May 25, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) شاہد خاقان عباسی پیپلزپارٹی پر برس پڑے۔ انہوں نے کہا پی ڈی ایم کے اعتماد پر آپ قائم نہیں تو اتحاد میں آپکی جگہ نہیں۔

 احتساب عدالت میں ایل این جی ریفرنس میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان نے جیالی قیادت کو پھاڑے جانے والے کاغذ جوڑ کر پڑھنے اور وضاحت دینے کا مشورہ دیدیا۔ انہوں نے کہا پیپلزپارٹی دوبارہ اتحاد کا حصہ بنی تو پی ڈی ایم نیا سیکرٹری جنرل ڈھونڈ لے۔ وہ اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

شاہد خاقان عباسی نے نیب پر ملک کو سب سے زیادہ نقصان پہنچانے کا الزام بھی لگایا۔