Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی ڈی ایم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس، لانگ مارچ اور اسمبلیوں سے استعفوں کے آپشن پر غور

پی ڈی ایم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس، لانگ مارچ اور اسمبلیوں سے استعفوں کے آپشن پر غور
December 5, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پی ڈی ایم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں لانگ مارچ اور اسمبلیوں سے استعفوں کے آپشن پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اسٹیئرنگ کمیٹی میں اتفاق کیا گیا کہ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کےلئے لانگ مارچ بھی ہونا چاہیئے اور استعفے بھی دینے چاہیئں۔ لانگ مارچ کب ہو؟ کب استعفے دینے چاہئیں؟ وقت اور تاریخ کا تعین پی ڈی ایم کے سربراہ اجلاس میں کیا جائے گا۔ لانگ مارچ سے پہلے چاروں صوبوں میں کنونشن اور احتجاجی جلسے کرنے پر اتفاق بھی اتفاق کیا گیا۔

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم  کا سربراہ اجلاس کل تین بجے ن لیگ سیکرٹریٹ اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے جس میں اسٹیئرنگ کمیٹی کی سفارشات پیش کی جائیں گی۔