Saturday, February 4, 2023

پی ڈی ایم کو سینیٹ الیکشن میں حصہ لیتے دیکھ رہا ہوں ، شیخ رشید

پی ڈی ایم کو سینیٹ الیکشن میں حصہ لیتے دیکھ رہا ہوں ، شیخ رشید

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا پی ڈی ایم کو سینیٹ الیکشن میں حصہ لیتے دیکھ رہا ہوں۔

شیخ رشید کا کہنا ہے سینیٹ الیکشن شو آف ہینڈ سے ہوں گے یا نہیں فیصلہ عدالت کا ہو گا۔ ان کے ممبر استعفے دیں گے تو انہی کی سیٹوں پر الیکشن کرا دیں گے۔ استعفے دیتے ہیں تو درمیانی الیکشن ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا عمران خان سینیٹ الیکشن میں کامیاب ہو کر ایسے قانون لائیں گے کہ انکی چیخیں نکلیں گی۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا برطانیہ سے ملزمان کی حوالگی کا معاہدہ نہیں ، نوازشریف اور اسحاق ڈار کو واپس نہیں لا سکتے۔