اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج اور ضمنی انتخابات کی تیاری کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مولانا عبدالغفور حیدری، اکرم درانی، شیری رحمان شریک ہوں گی۔
اجلاس میں راجہ پرویز اشرف، سینیٹر جہانزیب جمالدینی، سینیٹر عثمان کاکڑ، اویس نورانی سمیت دیگر ممبران بھی شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کل مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر ہو گا۔