Sunday, October 2, 2022

پی ڈی ایم کا 16 اکتوبر کا جلسہ عوامی رائے کا مظہر ہوگا ، رانا ثناء اللہ

پی ڈی ایم کا 16 اکتوبر کا جلسہ عوامی رائے کا مظہر ہوگا ، رانا ثناء اللہ

لاہور ( 92 نیوز)  رہنما مسلم لیگ ن رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  16 اکتوبر کو پی ڈی ایم کا جلسہ ہونے جا رہا جو عوامی رائے کا مظہر ہوگا۔

رانا ثناء اللہ نےکہا کہ  جو مہنگائی سے نجات چاہتا ہے وہ جلسے میں شرکت کرے، اگر مزدور باعزت روزگار، سستی ادویات،کاروباری افراد ،کسان سب باہر نکلیں،اپنے آپ کو رجسٹرڈ کروائیں کہ وہ نااہل حکومت اسکی پالیسوں سے تنگ ہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ  ملک میں  کوئی گڈ گورننس نہیں ، اپوزیشن کیخلاف نیب کو استعمال کیا جا رہا ہے،، وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھ کر مقدمات کی پلاننگ کرتے ہیں، مجھے کہا گیا کہ 15 کو پیش نا ہوں تو گرفتار ہوجائیں گے، گرفتار ہونے سے تحریکیں زوروشور سے چلتی ہیں ۔