Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی ڈی ایم کا مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں لانگ مارچ کرنے کا فیصلہ

پی ڈی ایم کا مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں لانگ مارچ کرنے کا فیصلہ
November 6, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں لانگ مارچ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ رہنماؤں نے تمام صوبوں میں مہنگائی مارچ پر اتفاق کیا۔

پی ڈی ایم کے سربراہ فضل الرحمن کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلے کیے گئے،  جس کے مطابق صوبائی مہنگائی مارچ کا اختتام لانگ مارچ کی صورت میں ہوگا، تاریخ کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔

ادھر دوسری جانب شہباز شریف نے سراج الحق اور اچکزئی سے رابطے کیے، مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا۔