Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد مکافات عمل کا شکار ہو کر بکھر چکا، وزیراعلیٰ بزدار

پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد مکافات عمل کا شکار ہو کر بکھر چکا، وزیراعلیٰ بزدار
August 30, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں، پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد مکافات عمل کا شکار ہو کر بکھر چکا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تنقید کرتے ہوئے کہا، گیارہ جماعتوں پر مشتمل غیر فطری اتحاد 11 ماہ بھی نہیں چل سکا، کراچی کا ناکام جلسہ کرچی کرچی اتحاد کے لئے نوشتہ دیوار ہے۔

انہوں نے کہا، پی ڈی ایم کو اپنے منفی رویے پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔ کراچی کا ناکام جلسہ کرچی کرچی اتحاد کے لئے نوشتہ دیوار ہے۔ پی ڈی ایم کی قسمت میں رونا ہی لکھا ہوا ہے او ر یہ آئندہ بھی روتے رہیں گے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ، بدقسمتی سے یہ عناصر عقل کے ساتھ بصیرت سے بھی عاری ہیں، اس مفاد پرست ٹولے کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔