پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر چکا ہے، عثمان بزدار
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر چکا ہے۔
عثمان بزدار نے سیاسی حریفوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا حکومت گرانے کیلئے بننے والا اپوزیشن اتحاد اپنے بوجھ سے خود گر چکا ہے۔ پی ڈی ایم والے حکومت گرانے کا دعویٰ تو کرتے رہے لیکن حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔ دوسری طرف پی ڈی ایم والے ایک دوسرے کے دست و گریبان ہیں۔
عثمان بزدار نے کہا چند ماہ کیلئے بننے والا یہ اتحاد پاکستان کی تاریخ کا ناکام ترین اور نالائق ترین اتحاد ثابت ہوا۔ پی ڈی ایم کے مردہ جسم میں جان ڈالنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو سکتی۔ مسترد شدہ عناصر کے بہروپ قوم دیکھ چکی ہے۔ عوام اس ٹولے کے ڈرامے کو بخوبی جانتے ہیں۔ یہ غیر فطری اتحاد عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتا۔ قوم کو وزیر اعظم عمران خان کی جرأت مند اور غیر متزلزل قیادت پر پورا اعتماد ہے۔