لاہور (92 نیوز) پی ڈی ایم کا 6 دسمبر کو سربراہی اجلاس ہو گا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے موقف اپنانے کے لیے سفارشات کی تیاری شروع کر دی۔
اہم رہنماؤں نے سفارشات کی تیاری کے لیے سر جوڑ لیے۔ اہم نکات تیار کر لیئے گئے۔ لانگ مارچ دسمبر کی بجائے مارچ کے مہینے میں کرنے کی تجویز دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ لانگ مارچ سے قبل استعفوں کی مخالفت کرے گی۔ لانگ مارچ سے قبل حکومت کے خلاف مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا آپشن بھی رکھا جائے گا۔ مسلم لیگ ن پارلیمنٹ کے اندر اور باہر منی بجٹ کے خلاف دیگر جماعتوں کو بھی ساتھ ملانے کا آپشن رکھے گی۔