پی ڈی ایم کا جلسہ ٹھس اور بیانیہ پھُس ہو چکا ، فردوس عاشق اعوان

لاہور (92 نیوز) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا پی ڈی ایم کا جلسہ ٹھس اور بیانیہ پھُس ہو چکا ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر پیغام میں کہا جعلی راجکماری بتائے لندن ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد امریکا ، برطانیہ ، پاکستان اور سعودی عرب میں اربوں روپے کی 76 جائیدادیں کس کی ہیں۔ اپنے مفرور بھائیوں کی مختارِ خاص ہونے کے ناطے ان جائیدادوں میں اس کا کتنا حصہ ہے۔
حکومت کی جانب سے
فری ہینڈ اور بغیر کسی رکاوٹ کے PDM کا جھوٹ کی گردان پر مبنی رونا دھونا
تو ہوگیا لیکن 11جماعتوں نے ملکر جتنے لوگ اکٹھے کئے اس سے کہیں زیادہ
تعداد میں لوگ بزدارحکومت کی جانب سے لگائے گئے سہولت بازاروں میں موجود
ہوتے ہیں۔ PDM کا جلسہ ٹُھس اور بیانیہ پُھس ہوچکا
ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا حکومت کی جانب سے فری ہینڈ اور بغیر کسی رکاوٹ کے پی ڈی ایم کا جھوٹ کی گردان پر مبنی رونا دھونا تو ہو گیا لیکن گیارہ جماعتوں نے مل کر جتنے لوگ اکٹھے کیے اس سے زیادہ تو بزدار حکومت کے سہولت بازار میں ہوتے ہیں۔ پی ڈی ایم کا جلسہ ٹُھس اور بیانیہ پُھس ہو چکا ہے۔