Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی ڈی ایم کا تحریک دوبارہ شروع کرنے اور ملک گیر کارواں چلانے کا فیصلہ

پی ڈی ایم کا تحریک دوبارہ شروع کرنے اور ملک گیر کارواں چلانے کا فیصلہ
August 28, 2021 --- ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)نے تحریک دوبارہ شروع کرنے اور ملک گیر کارواں چلانے کا فیصلہ کرلیا۔

کراچی میں فضل الرحمان کی زیرصدارت پی ڈی ایم کا اجلاس ہوا، شہباز شریف، آفتاب شیرپاؤ اور دیگر شریک ہوئے، مریم نواز سمیت کئی رہنماؤں کی ویڈیو لنک پر شرکت کی۔ محمود اچکزئی، اختر مینگل اور ڈاکٹر مالک کی بجائے وفود شریک ہوئے۔

سربراہ اپوزیشن اتحاد مولانا فضل الرحمٰن نے اسمبلیوں سےاستعفے کی تجویز پیش کردی۔ ملک گیر تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا، کہا پی ڈی ایم تحریک کو تحریک کا رنگ دینا ہے تو عملی جدوجہد کرنا ہو گی۔ اجلاس میں افغانستان کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں کل کے کراچی جلسے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔ بی این پی اور نیشنل پارٹی کی بھی استعفے کے فیصلے پر عملدرآمد کی تجویز دی۔ دونوں پارٹیوں نے کہا کہ اب جلسے، جلوسوں اور اجلاسوں سے کام نہیں چلے گا۔