Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی ڈی ایم ٹولے کی گھٹیا سیاست کی لٹیا ڈوب چکی ہے ، فردوس عاشق اعوان

پی ڈی ایم ٹولے کی گھٹیا سیاست کی لٹیا ڈوب چکی ہے ،  فردوس عاشق اعوان
January 23, 2021

لاہور (92 نیوز) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کاکہناہے کہ پی ڈی ایم ٹولے کی گھٹیا سیاست کی لٹیا ڈوب چکی ہے،استعفوں اور لانگ مارچ کی گیڈر بھبھکیوں کے بعد اب تحریک عدم اعتماد کا شوشہ چھوڑا گیا۔

 سندھ کے شہزادے کی عدم اعتماد کی بڑھک پر جعلی راجکماری اور مولانا شاک میں ہیں،پی ڈی ایم کا آغاز بھی عبرتناک تھا،انجام بھی عبرتناک نظر آرہاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے کسی کو این آراو نہیں ملے گا،لوٹ مار کا حساب ہو کر رہے گا،کورونا کی دوسری لہر کےدوران بھی بدبودار بیانیہ پھیلانے والوں کی سیاست آخری ہچکیاں لے رہی ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔