Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی ڈی ایم نے یوسف گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کر دیا

پی ڈی ایم نے یوسف گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کر دیا
March 8, 2021

کراچی (92 نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے یوسف گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کر دیا۔

مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت پی ڈی ایم کے اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کا اُمیدوار نامزد کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نون لیگ نے تجویز دی چاہے گیلانی چیئرمین سینیٹ بن جائیں، لانگ مارچ پھر بھی کیا جائے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ آج کی سیاست میں اپوزیشن نہیں بلکہ حکومت نے اپنے ممبران کو ڈرایا دھمکایا اور اغواء کیا، پی ٹی آئی کے ممبران کو زبردستی گولڑہ سیف ہاؤس میں رکھا گیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے روڈ میپ کے ساتھ کمٹڈ ہے۔

ادھر یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کا ممنون ہوں اور یہ کامیابی ان کے نام کرتا ہوں۔ الیکشن سے پہلے آپ کی کمال حکمت عملی نے حکمرانوں کی دوڑیں لگوا دیں۔ آپ کی اس کامیابی سے اقتدار کے ایوانوں میں لرزہ طاری ہے، حکمرانوں کو یہ شکست ہضم نہیں ہو رہی۔