Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی ڈی ایم نے صرف شو کیا، کوئی پاور نہیں تھی، فواد چودھری

پی ڈی ایم نے صرف شو کیا، کوئی پاور نہیں تھی، فواد چودھری
August 30, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کہتے ہیں کہ پی ڈی ایم نے صرف شو کیا، کوئی پاور نہیں تھی۔

فواد چودھری نے پی ڈٰی ایم کے جلسہ پر تبصرہ کرتے کہا کہ، پی ڈی ایم کا کراچی جلسہ دراصل پیپلزپارٹی کے خلاف تھا۔ ایسی نااہل اور غیر سنجیدہ اپوزیشن پاکستان کی تاریخ میں دیکھنے کو نہیں ملتی۔ یہ آئندہ سات سال بھی احتجاجی بینرز اٹھا کر گزارا کریں گے۔

اُنہوں نے کہا، شہبازشریف پر ‘‘ برادر خورد نہ باش ’’ کا محاورہ صادق آتا ہے۔ شہبازشریف بے چارے کو نوازشریف نے سوگنڈے سوڈنڈے کھانے کے لئے رکھا ہوا ہے۔  شہباز صاحب مہنگائی اس لیے ہوئی کیونکہ آپ کے بڑے بھائی داماد اور صاحبزادگان عوام کی جیب کاٹ کر لندن چلے گئے۔

اُن کا کہنا تھا کہ، کورونا وباء کے پیش نظر جلسوں کی صورت قانون اور ایس او پیز کی دھجیاں اڑانا قابل مذمت ہے۔ ان حالات میں انہیں اپنے کارکنان سے کہنا چاہیے تھا کہ خود کو گھر تک محدود کرلیں لیکن یہ ذاتی سیاسی مفادات کی خاطر اپنے کارکنان کو بطور ایندھن استعمال کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ اپوزیشن آخر کب تک معصوم عوام کی جانوں سے یوں ہی کھیلتی رہے گی؟۔

فواد چودھری بولے کہ، مولانا صاحب سے گزارش ہے کہ اپنی سیاسی انا کی تسکین کے لیے خود کو مزید رسوا وی نہ کریں۔ مولانا نے جس اتحاد کی بھی قیادت کی وہ کامیاب نہ ہو سکا۔ ایم ایم اے کی مثال سب کے سامنے ہے۔ کوئی شک نہیں سندھ میں اگلی حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی۔

باریاں لگانے والی جماعتوں نے کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، فرخ حبیب

وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا، باریاں لگانے والی جماعتوں نے کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، عوام کا خیال ہوتا تو کرپشن کے بجائے خدمت کرتے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔