Thursday, February 22, 2024

پی ڈی ایم متحد ہے سب کو ساتھ لیکر چلیں گے، مولانا فضل الرحمٰن

پی ڈی ایم متحد ہے سب کو ساتھ لیکر چلیں گے، مولانا فضل الرحمٰن
March 22, 2021

چیچہ وطنی (92 نیوز) پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ای) کے چیئرمین مولانا فضل الرحمٰن کہتے ہیں کہ پی ڈی ایم متحد ہے سب کو ساتھ لیکر چلیں گے۔

سوموار کو چیچہ وطنی میں میڈیا سے گفتگو میں بولے استعفوں کے معاملے پر پیپلز پارٹی اپنی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے مشاورت کے بعد جواب دے گی، 26 مارچ کو مریم نواز کی نیب کی پیشی پر پی ڈی ایم کی جماعتیں شرکت کرینگی۔

اُنہوں نے کہا کہ، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ن لیگ سے ہو گا یہ بات پہلے سے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر طے شدہ ہے، حکومت نے جتنی بھی قانون سازی کی، عالمی دباؤ پر کی ہے۔ پاکستان میں ایسا الیکشن ہونا چاہیے جس پر قوم کو اعتماد ہو۔

اُن کا کہنا تھا کہ، مہنگائی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے، بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ ہونے سے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہو جائے گا۔

مولانا بولے کہ حکومت نے کورونا کی روک تھام کیلئے کوئی مؤثر لائحہ عمل نہیں بنایا، پاکستان نے ابھی تک ایک روپے کی کورونا ویکسین درآمد نہیں کی۔