Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی ڈی ایم سے بڑا جلسہ پشاور میں کر سکتا ہوں، شیخ رشید

پی ڈی ایم سے بڑا جلسہ پشاور میں کر سکتا ہوں، شیخ رشید
November 24, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے پی ڈی ایم سے بڑا جلسہ پشاور میں کرسکتا ہوں۔

شیخ رشید کا کہنا ہے اپوزیشن ویڈیو ویڈیو کھیل رہی ہے۔ مولانا فضل الرحمن کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔ پی ڈی ایم تیسری میٹنگ بھی کر چکی لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ خوش قسمتی سے ہمیں نالائق اپوزیشن ملی ہے۔ پانچواں سال تو ویسے ہی الیکشن کا ہوتا ہے۔ اب اپوزیشن کی ٹرین چھوٹ چکی ہے۔

شیخ رشید بولے پاسپورٹ انتہائی حساس معاملہ ہوتا ہے۔ وزیر اعظم نے ای وی ایم پر کمیٹی بنا دی۔ نادرا کو بھی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ آن لائن ویزہ میں مختلف چیزوں کا اضافہ کیا۔ اگلی ووٹر لسٹ میں ووٹر کی تصویر بھی درج کرنے کی تجویز دی گئی۔ بلوچستان اور کے پی خواتین ووٹ اندراج کیلئے خواتین عملہ تعینات کرنے کی ہدایت کی۔ آن لائین ویزے میں پانچ مختلف کیٹیگریزی کا اضافہ کیا یے۔ نادرا کو ہدایت کی ہے اگلی ووٹنگ لسٹ میں ووٹر کی تصویر بھی ہے۔ اپنی وزارت کا سال پورا ہونے پر ای پاسپورٹ کا اعلان کریں گے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے مزید کہا چینی کی قیمت کم ہو گئی ہے ۔ چاول ،گنے کی ریکارڈ فصلیں پیدا ہوئی ہیں۔ پچھلی حکومت کی سزا ہم بھگت رہے ہیں۔ ابھی نندن کو بھی اپوزیشن جیسا ایوارڈ ہی ملا ہے۔