Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی ڈی ایم حکومت مخالف آج ڈیرہ غازی خان میں جلسہ کرے گی

پی ڈی ایم حکومت مخالف آج ڈیرہ غازی خان میں جلسہ کرے گی
October 31, 2021 --- ویب ڈیسک

ڈیرہ غازی خان (92 نیوز) پی ڈی ایم حکومت کیخلاف آج ڈیرہ غازی خان میں جلسہ کرے گی۔ مریم نواز جلسے میں شریک نہیں ہوں گی۔ 

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ فضل الرحمن، اپوزیشن رہنماء شہبازشریف اور دیگر رہنما خطاب کریں گے، مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز جلسے میں شریک نہیں ہوں گی۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ڈیرہ غازی خان میں پی ڈی ایم کا آج کا جلسہ ظالم حکومت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف اور پی ڈی ایم کے دیگر قائدین جلسے میں شرکت کریں گے، ملک میں تاریخی مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کے خلاف پی ڈی ایم کا جلسہ کررہی ہے۔

رانا ثنا اللہ کہتے ہیں مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا، ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا گیا، موجودہ حکومت جعلی اور ناجائز ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے لانگ مارچ کیا تو حکمران مشکل میں ہوں گے، موجودہ حکومت ناکام ہوچکی، فوری صاف شفاف الیکشن کرانا ہوں گے۔