Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی ڈی ایم اے بلوچستان کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیری ریلی کا انعقاد

پی ڈی ایم اے بلوچستان کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیری ریلی کا انعقاد
August 11, 2019
کوئٹہ ( 92 نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پرمحکمہ پی ڈی ایم اے  بلوچستان کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر ی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں  صوبائی وزیرداخلہ میر ضیاءاللہ لانگو کی زیر قیادت  شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پی ڈی ایم اے بلوچستان کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیری ریلی کے شرکاءنے سبز ہلالی پرچم ہاتھوں میں اٹھارکھے تھے اور فضاءکشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج رہی تھی  ۔ اس موقع پر صوبائی وزیرداخلہ کا کہنا تھاکہ بھارتی ہٹ دھرمی اور انسانیت سوز مظالم ریاستی دہشت گردی کی بترین مثال ہے پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے ۔ ریلی میں شریک پی ڈی ایم اے کے افسران کا کہنا تھا کہ مشکل کی کسی بھی گھڑی میں کشمیر ی بھائیوں نے یاد کیا تو ان کی شانہ بشانہ ہوں گے ۔ کوئٹہ شہریوں نے فقید المثال ریلی کا انعقاد کرکے یہ پیغام دے دیا کہ بھارتی غنڈہ گردی اور بربریت کے خلاف اہل بلوچستان خاموش نہیں بیٹھیں گے ۔