پی ڈی ایم اتحاد 6 ماہ گزرنے کے باوجود استعفوں کے معاملے پر فیصلہ نہ کرسکا، فردوس عاشق
لاہور (92 نیوز) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا کرپشن کے دیوانوں کا مجموعہ پی ڈی ایم اتحاد 6 ماہ گزر جانے کے باوجود فیصلہ نہیں کرسکا کہ استعفے دینے ہیں یا لینے ہیں؟۔
کرپشن کے دیوانوں کا مجموعہ PDM اتحاد جو گرتے پڑتے وجود میں آنے کے 6 ماہ گزر جانے کے باوجود تاحال یہ فیصلہ نہیں کرسکا کہ استعفے دینے ہیں یا لینے ہیں؟ وہ ملک کو ان بحرانوں سے نکالنے کی باتیں کررہے ہیں جسکے ذمہ دار یہی بدنما سیاسی چہروں کے حامل مفاد پرست اور کرپٹ گاڈ فادرز خود ہیں۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) March 16, 2021
فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ پیغام میں مزید لکھا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی باتیں وہ کررہے ہیں جو خود ذمہ دار ہیں۔ کرپٹ ٹولہ کان کھول کر سن لے، مارچ لانگ کریں چاہے شارٹ، استعفے دیں یا نہیں۔ عمران خان ہی 2023ء تک وزیراعظم رہیں گے۔