Wednesday, September 18, 2024

پی پی 38 میں ضمنی انتخاب اور لاہور میں کشمیری انتخابات ، شہباز شریف کی حمزہ شہباز کو انتخابی مہم تیز کرنے کی ہدایت

پی پی 38 میں ضمنی انتخاب اور لاہور میں کشمیری انتخابات ، شہباز شریف کی حمزہ شہباز کو انتخابی مہم تیز کرنے کی ہدایت
July 14, 2021

لاہور (92 نیوز) پی پی 38 میں ضمنی انتخاب اور لاہور میں کشمیری انتخابات کے لیئے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے حمزہ شہباز کو انتخابی مہم تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔

پی پی اڑتیس پر ضمنی الیکشن اور لاہور میں کشمیرکے انتخابات کے لیے ن لیگ متحرک ہو گئی۔ ذرائع ن لیگ کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے حمزہ شہباز کو پی پی 38 کے حلقے میں ڈور ٹو ڈور کمپین کے لئے ڈیوٹیاں لگانے کی ہدایت کر دی۔

صدر ن لیگ کی جانب سے لاہور میں کشمیر انتخابات میں لیگی امیدواروں کو ہر مکمن مدد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ حمزہ شہباز کوہدایت کی گئی ہے کہ الیکشن مہم کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس تیار کی جائیں۔ ماڈل ٹاؤن مرکزی سیکرٹریٹ میں کمپین مانیٹرنگ سیل بھی قائم کیا جائے۔

شہباز شریف نے الیکشن کمپین کی تمام ذمہ داری حمزہ شہباز  کے سپرد کر دی ہے۔ شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ الیکشن میں دھاندلی کو روکنے کے لئے بھی ٹھوس منصوبہ بندی کی جائے۔