Sunday, November 27, 2022

پی پی 218 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے واصف راں کامیاب ، غیر حتمی نتیجہ

پی پی 218 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے  واصف راں کامیاب ، غیر حتمی نتیجہ

ملتان ( 92 نیوز) ملتان کے حلقہ پی پی 218 کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا۔

غیر سرکاری غیرحتمی نتیجے کے مطابق واصف راں 46ہزار988 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ، پیپلزپارٹی کے ارشد راں 39ہزار 486 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

ملتان  کے حلقہ پی پی 218 کے  کل 138 پولنگ اسٹیشنز کا  غیر حتمی ،ٖغیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا، پاکستان تحریک انصاف نے اپنی نشست پر پھر میدان مار لیا۔

تحریک انصاف کے واصف راں چھیالیس ہزار نوسواٹھاسی ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کر کے جشن منایا ۔

پاکستان  پیپلزپارٹی کے ارشد راں39 ہزار 486 ووٹ  لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ضمنی الیکشن میں کامیابی،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تحریک انصاف کے امیدوار ملک واصف راں کو مبارکباد دی ۔

فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں  کہا کہ لوگ کرپٹ ٹولے کے خلاف متحد ہیں۔