Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملتان ، پی پی 217 سے ایم پی اے ایم سلمان کی نااہلی کا فیصلہ معطل

ملتان ، پی پی 217 سے ایم پی اے ایم سلمان کی نااہلی کا فیصلہ معطل
October 12, 2018
ملتان (92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے پی پی 217 سے ایم پی اے ایم سلمان کی نااہلی کا فیصلہ معطل کر دیا۔ حلقہ پی پی 217 سے الیکشن ٹربیونل کی جانب سے نا اہل ہونے والے سلمان نعیم کی نا اہلی کے معاملے میں ہائی کورٹ ملتان بنچ نے محمد سلیمان نعیم کو بحال کر دیا۔ محمد سلمان نعیم نے حلقہ پی پی 217 سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو ہرایا تھا۔ جسٹس شاہد کریم پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے حکم امتناعی جاری کیا اور الیکشن ٹربیونل کے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو 6 نومبر کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزار کے وکیل شہزاد شوکت نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کم عمر ہونے کو جواز بنا کر یکم اکتوبر کو محمد سلمان نعیم کو نااہل قرار دیا تھا۔ درخواست گزار کے مطابق کامیابی کے بعد الیکشن کمیشن کے پاس نااہل کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ کامیابی کے بعد نااہل کرنے کا اختیار صرف الیکشن ٹربیونل  کے پاس ہے۔ الیکشن ٹربیونل نے الیکشن کمیشن کے نااہل کرنے کے فیصلے  کو کلعدم قرار دینے کی استدعا کر دی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔