Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی پی 206 خانیوال کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے رانا سلیم کی جیت یقینی

پی پی 206 خانیوال کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے رانا سلیم کی جیت یقینی
December 16, 2021 ویب ڈیسک

خانیوال (92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ نواز کے رانا محمد سلیم کی پی پی 206 خانیوال کے ضمنی انتخاب میں جیت یقینی ہے۔

انہوں نے 43,701 ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کی حریف پی ٹی آئی کی نوین نشاط ڈاہا نے 31,218 ووٹ حاصل کیے۔

پیپلز پارٹی کے میر واثق 13826 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ تحریک لبیک پاکستان کے شیخ اکمل نے 7691 ووٹ حاصل کیے۔

مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے اپنے امیدواروں کی جیت کا جشن منایا۔ انہوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔

دریں اثناء مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے جنوبی پنجاب کے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خانیوال ضمنی الیکشن مسلم لیگ ن کی عوامی خدمت کا اعتراف ہے۔