پی پی 196کے ضمنی انتخاب میں جماعت اسلامی نے تحریک اںصاف جبکہ جے یو آئی ف نے پیپلز پارٹی کی حمایت کردی

ملتان(ویب ڈیسک)جماعت اسلامی نے ملتان کے حلقہ پی پی ایک سوچھیانوے کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوارکی حمایت کردی جبکہ جے یوآئی ف پیپلزپارٹی کی کوسپورٹ کرے گی۔۔
تفصیلات کے مطابق امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق اور تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس کے بعد جماعت اسلامی نے ملتان کے حلقہ پی پی ایک سو چھیانوے میں ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے اُمیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا۔
دوسری طرف پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے درمیان بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس کے بعد فضل الرحمن نے پی پی پی کے اُمیدوار کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔