Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی پی 191 سے آزاد امیدوار فاروق احمد مانیکا جیت گئے ، غیر حتمی ، غیر سرکاری نتائج

پی پی 191 سے آزاد امیدوار فاروق احمد مانیکا  جیت گئے ، غیر حتمی ، غیر سرکاری نتائج
July 26, 2018
پاکپتن ( 92 نیوز )  پنجاب اسمبلی کے حلقہ  پی پی 191 سے آزاد امیدوار فاروق احمد خاں مانیکا نے میدان ما رلیا۔ غیر حتمی ، غیر سرکاری نتائج کے مطابق  آزا د امیدوار فاروق احمد خاں مانیکا نے 26 ہزار 287 ووٹ حاصل کئے جب کے ان کے مقابل پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار میاں محمد فرخ مانیکا 20 ہزار 761 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔ پی پی 191 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے  امیدوار میاں حیات مانیکا 17ہزار 712ووٹ کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہیں ۔ حلقہ کے کل رجسٹرڈ ووٹر کی تعداد ایک لاکھ 92 ہزار 448 ہے ۔