Thursday, September 19, 2024

پی پی 16: انتخابی نتائج وصول کرنے کیلئے موبائل سافٹ ویئر ٹیکنالوجی کا استعمال

پی پی 16: انتخابی نتائج وصول کرنے کیلئے موبائل سافٹ ویئر ٹیکنالوجی کا استعمال
October 6, 2015
اسلام آباد (92نیوز) الیکشن کمیشن کے مطابق پی پی 16 اٹک میں جاری ضمنی انتخاب کے 61 پولنگ سٹیشنوں سے پریذائیڈنگ افسران نتائج بذریعہ موبائل بھجوائیں گے۔ سافٹ وئیر کے ذریعے نتائج حاصل کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے آئی ٹی ونگ نے موبائل بیس رزلٹ سسٹم کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لیں۔ الیکشن کمیشن حکام کے مطابق پی پی 16 اٹک میں جاری ضمنی انتخاب کے 61 پولنگ سٹیشنوں سے پریذائیڈنگ افسران رزلٹ بذریعہ موبائل بھجوائیں گے۔ سافٹ وئیر کے ذریعے نتائج حاصل کیے جائیں گے۔ پریذائیڈنگ افسران رزلٹ کی تفصیل پولنگ سٹیشن سے ہیڈکوارٹر بھیجیں گے۔ الیکشن کمیشن حکام کے مطابق موبائل فون نتائج اکٹھے کرنے کا سلسلہ 5 بجے شروع کیا جائے گا۔ تجربہ کامیاب رہا تو آئندہ الیکشن میں سافٹ وئیر استعمال کیا جاسکتا ہے۔