Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی پی 16 : ضمنی الیکشن میں شہید شجاع خانزادہ کے بیٹے جہانگیر خانزادہ واضح اکثریت سے کامیاب

پی پی 16 : ضمنی الیکشن میں شہید شجاع خانزادہ کے بیٹے جہانگیر خانزادہ واضح اکثریت سے کامیاب
October 6, 2015
اٹک(92نیوز)شجاع خانزادہ کی شہادت کے بعد  اٹک پی پی سولہ کے ضمنی الیکشن میں ان کے صاحبزادے اور مسلم لیگ ن کے امیدوار جہانگیر خانزادہ نے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔انہوں نے چوالیس ہزار دوسو چھیاسی ووٹ لئے جبکہ ان کے  حریف آزاد امیدوار ڈاکٹر نعیم اعوان چار ہزار تین سو اکہتر ووٹ حاصل کرسکے۔ تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار جہانگیر خانزادہ نے اپنے مد مقابل حریف آزاد امیدوار ڈاکٹر نعیم اعوان کو بھاری اکثریت سے شکست دی،غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار جہانگیر خانزادہ چوالیس ہزار  دو سو چھیاسی ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ ان کے مخالف امیدوار ڈاکٹر نعیم اعوان چار ہزار تین سو اکہتر ووٹ حاصل کر سکے،اٹک پی پی سولہ کی نشست  وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کی شہادت کے بعد خالی ہوئی  جو اب ان کے بیٹے  جہانگیر خانزادہ نے دوبارہ جیت لی ہے۔ پی پی سولہ اٹک میں ضمنی انتخاب کا عمل صبح آٹھ بجے سے شروع ہو کر بغیر کسی  تعطل کے پانچ بجے شام اختتام پذیر ہواتاہم ووٹرز کا ٹرن آوٹ انتہائی کم رہا۔ جہانگیر خانزادہ نے اپنا ووٹ شادی خان پولنگ اسٹیشن پر کاسٹ کیا،اٹک کے ضمنی انتخاب کےلئے رینجرز کے جوانوں نے سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیئے،مسلم لیگ ن کی فتح کے بعد کارکنوں نے خوب جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ 1  
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔