Saturday, July 27, 2024

پی پی 123 ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دوبارہ گنتی میں ن لیگی امیدوار کامیاب

پی پی 123 ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دوبارہ گنتی  میں ن لیگی امیدوار کامیاب
August 9, 2018
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( 92 نیوز) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پی پی 123 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار کو شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ عام انتخابات 2018 میں پی پی 123 میں پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار  سونیا علی کو 40 ووٹوں سے فتح  نصیب ہوئی تھی ۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار قطب علی شاہ   نے لاہور ہائیکورٹ سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے رجوع کیا  ، عدالت عالیہ کے حکم  پر حلقہ پی پی 123 میں دوبارہ گنتی کی گئی جس  میں قطب علی شاہ 17 ووٹوں سے جیت گئے ۔