Saturday, July 27, 2024

پی پی 104 سے مسلم لیگ ن کے صفدر شاکر جیت گئے ،غیر حتمی ،غیر سرکاری نتائج

پی پی 104 سے مسلم لیگ ن کے صفدر شاکر جیت گئے ،غیر حتمی ،غیر سرکاری نتائج
July 26, 2018
فیصل آباد ( 92 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن نے  فیصل آباد سے  پنجاب اسمبلی کے حلقہ 104 کی سیٹ جیت لی ہے ۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار صفدر شاکر نے 42ہزار 237 ووٹ لے کر  پہلی پوزیشن حاصل کی جب کہ ان کے مخالف  پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار شاہ خلیل نور 32 ہزار 849 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔ آزاد امیدوار سید غلام عبدالرسول 23ہزار 709 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے ۔ حلقے میں 2لاکھ 29ہزار 242ووٹرز رجسٹرڈ ہیں ۔