Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی پی کے بعد ن لیگ نے بھی فضل الرحمن پر اظہار عدم اعتماد کردیا، حافظ حسین

پی پی کے بعد ن لیگ نے بھی فضل الرحمن پر اظہار عدم اعتماد کردیا، حافظ حسین
January 26, 2021

لاہور (92 نیوز) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے رہنماء حافظ حسین احمد کہتے ہیں پی پی کے بعد ن لیگ نے بھی مولانا فضل الرحمن پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔

منگل کے روز اپنے بیان میں کہا کہ مریم نے سینٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرکے پی ڈی ایم کے فیصلوں کی نفی کردی۔ مولانا فضل الرحمن کی جیب میں بھی کچھ ”اپنوں“  کے استعفے تھے۔ شاید مریم اور بلاول کے ہاتھوں جیب کٹ چکی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ، حکمرانوں کو اسمبلی سے نکالنے والے خود دھاندلی زدہ اسمبلی میں جانے کے لیے بے تاب ہیں۔ استعفے اسپیکر کے منہ پر مارنے والے اب خود کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔