Saturday, July 27, 2024

پی پی کا  چیئرمین سینیٹ رضا ربانی  کو ڈٹے رہنے کا مشورہ

پی پی کا  چیئرمین سینیٹ رضا ربانی  کو ڈٹے رہنے کا مشورہ
April 15, 2017
اسلام آباد(92نیوز)ڈٹے رہیں آپ کا موقف بالکل درست ہے پیپلزپارٹی نے چیئرمین سینیٹ میا ں رضا ربانی کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرادی۔ آصف علی زرداری کہتے ہیں مسلم لیگ ن کا رویہ جمہوری نہیں دوسری جانب سپیکر ایاز صادق نے رضا ربانی کو فون کیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کی ناراضگی ختم نہ ہوئی۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی انہیں پیغام بھجوا دیا اور کہا کہ  وفاق کی مضبوطی کے لیے آپ نے اپنا کردار بھرپور طریقے سے نبھایا  پوری پارٹی آپ کے ساتھ کھڑی ہے جب تک وزیر اعظم خود بات نہ کریں موقف پر قائم رہیں۔ آصف علی زرداری کاکہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کا رویہ جمہوری نہیں وزرا پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دیتے جو جمہوریت کےلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب حکومت چیئرمین سینیٹ کو منانے کےلئے سر توڑ کوششوں میں لگی ہے،اسی سلسلے میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صاد ق نے رضا ربانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ چیئرمین سینیٹ کہتے ہیں حکومت  نےکوئی یقین دہانی نہیں کرائی۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کے درمیان پیر کو ملاقات بھی متوقع ہے۔