Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی پی کا جیالا بے قابو ، شہری کو دھکے دیکر گرا دیا

پی پی کا جیالا بے قابو ، شہری کو دھکے دیکر گرا دیا
August 5, 2018
کراچی (92 نیوز) پیپلز پارٹی رہنما سردار نبیل گبول کراچی ایئر پورٹ پر آپے سے باہر ہو گئے۔  مسافر پر چڑھائی کر دی۔ واقعے کی ویڈیو 92 نیوز نے حاصل کر لی۔ لیاری کے مسائل حل کیوں نہیں کئے ، عوام کی داد رسی کیوں نہیں کی ، لیاری والوں کو تنہا کیوں چھوڑ دیا جیسے سوال کرنے والے نے نبیل گبول کو لیاری کی بربادی کا ذمہ دار قرار دیا ۔ پی پی جیالا سوال سن کر آپے سے باہر ہو گیا اور نہ صرف شہری کو دھکا دیکر گرادیا ، بلکہ انتہائی غیر مہذب زبان کا استعمال کیا ۔ متاثرہ شہری مدد کیلئے پکارتا رہا، لیکن کسی نے مدد نہیں کی ۔ پولیس کا کہنا ہے ابھی تک کسی نے نبیل گبول کیخلاف کارروائی کیلئے رابطہ نہیں کیا ۔