Saturday, August 13, 2022

پی پی پی شریک چیئرمیں آصف علی زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ کے درمیان ملاقات، سندھ میں ممکنہ انتظامی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال

پی پی پی شریک چیئرمیں آصف علی زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ کے درمیان ملاقات، سندھ میں ممکنہ انتظامی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ کے درمیان ملاقات میں کراچی آپریشن کے اگلے مرحلے سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آصف علی زرداری کی چوبیس گھنٹوں میں دوسری بار وزیراعلیٰ ہاؤس آمد کے دوران وزیراعلٰی سندھ سے اہم ملاقاتیں ہوئیں جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ممکنہ گرفتاریوں اور سرچ آپریشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں فشریز، واٹر بورڈ اور کے ایم سی میں ممکنہ تبدیلیاں بھی زیرغور آئیں۔ ایم کیو ایم کی جانب سے پانی کے مسئلے پر اعتراضات اور سندھ میں ممکنہ انتظامی تبدیلیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف کے دورہ کراچی کے بعد آصف زرداری اور قائم علی شاہ کی ملاقات خاصی اہمیت کی حامل ہے۔