لاہور ( 92 نیوز) لاہور:پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی ) کے ذریعے بھرتی نرسوں کے تبادلوں پر پابندی عائد کر دی گئی ، محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
تبادلوں پر پابندی کا اطلاق 2019اور 2020میں پی پی ایس سی کے ذریعے بھرتی ہونیوالی نرسوں پر ہوگا ، جوائننگ والی جگہ سے دوسری جگہ تبادلے پر پابندی ایک سال کے لیے لگائی گئی ہے ۔
ڈی ایچ کیو ، ٹی ایچ کیو اسپتالوں میں پہلے سے کام کرنے والی نرسوں کے تبادلوں پر عائد پابندی ختم کر دی گئی ، محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔