پی ٹی وی کی نامور اداکارہ ذہین طاہرہ کو مداحوں سے بچھڑے دو برس بیت گئے
کراچی (92 نیوز) پی ٹی وی کی نامور اداکارہ ذہین طاہرہ کو مداحوں سے بچھڑے دو برس بیت گئے۔ ذہین طاہرہ نے سات سو ڈراموں میں مختلف کردار خوبصورتی سے نبھائے۔
ذہین طاہرہ 1949 میں بھارتی شہر لکھنؤ میں پیدا ہوئیں۔ خاندان کے ساتھ ہجرت کرکے پاکستان آئیں۔ انہوں نے ریڈیو، اسٹیج اور ٹی وی کے علاوہ کئی فلموں میں بھی کام کیا۔
ذہین طاہرہ پینتالیس برسوں تک ٹیلی ویژن سے منسلک رہیں۔ انہوں نے 700 سے زائد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ خدا کی بستی، کالی آنکھیں، وقت کا آسمان، تجھ پہ قربان، کہانیاں، چاندنی راتیں اور عروسہ سمیت کئی ڈراموں میں کام کیا۔
انہیں 2013 میں ‘تمغہ امتیاز’ سے بھی نوازا گیا۔ وہ نو جولائی 2019 میں دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال کر گئی تھیں۔