Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی ٹی وی پر خطاب کا حق صرف صدر اور وزیراعظم کو ہے: پرویز رشید

پی ٹی وی پر خطاب کا حق صرف صدر اور وزیراعظم کو ہے: پرویز رشید
April 8, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) پی ٹی وی پر خطاب کے لئے عمران خان کے مراسلے نے ہلچل مچا دی ہے۔ عمران خان نے اپنے مراسلے میں اتوار کی شام کو قوم سے خطاب کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری ٹی وی پر ہر پاکستانی کا اتنا ہی حق ہے جتنا نوازشریف کا۔ وزیراعظم ہاؤس میں نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا اور قریبی ساتھیوں نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکا نے عمران خان کو سرکاری ٹی وی پر خطاب کی اجازت دینے کی مخالفت کر دی ہے۔ پرویز رشید کا کہنا ہے پاکستان ٹیلی ویژن پر خطاب کا حق صرف صدر اور وزیراعظم کو ہے۔ حکومت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو پی ٹی وی پر خطاب کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔