Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملے کے مقدمے میں پیشیاں بھگتنے والا کارکن چودھری سرور پر برس پڑا

پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملے کے مقدمے میں پیشیاں بھگتنے والا کارکن چودھری سرور پر برس پڑا
February 1, 2016
  اسلام آباد(92نیوز)پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملے کے مقدمے میں پیشیاں بھگتنے والا ایک کارکن پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری سرور  پر برس پڑا کارکن نے کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ سال تک اکیلے مقدمے کا سامنا کیا اب قیادت فوٹو سینشن کروانے پہنچ گئی ہے صورت حال کنٹرول کرنے کے لئے کورٹ کمپلیکس میں موجود دیگر کارکنوں نے بمشکل بیچ بچاو کروایا۔ تیس اگست 2014کو پی ٹی آئی عوامی تحریک کے دھرنے کے دوران سینکڑوں کارکنوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف پی ٹی وی اور پارلیمنٹ کی عمارت پر حملہ کرنے کے الزام کے تحت مقدمات درج کئے گئے گرفتار کارکنوں کو عدالتی حکم پر رہائی تو مل گئی تاہم انہیں ابھی  عدالتوں کا سامنا ہےجو ان کے لئے کسی اذیت کم نہیں۔ کارکنوں کی معمول کے مطابق پیشی کے دوران صورت حال اس وقت بڑی دلچسپ ہوگئی جب ایک ناراض کارکن پی ٹی آئی کے رہنما چودھری سرور پر برس پڑا اور اس نے اپنے دل کی بھڑاس کچھ اس طرح نکالی ۔ چودھری سرور کے لئے کارکن کی جانب سے ایسا رویہ غیر متوقع تھا  تاہم صورت حال کی نزاکت کو بھانپتے پوئے انہوں نے وہاں سے الٹے پاوں واپسی ہی میں عافیت  جانی۔