Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی ٹی وی ، پارلیمنٹ حملہ کیس ، عدالت نے پی ٹی آئی کے تینوں لیڈروں کو طلب کر لیا

پی ٹی وی ، پارلیمنٹ حملہ کیس ، عدالت نے پی ٹی آئی کے تینوں لیڈروں کو طلب کر لیا
March 13, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت میں شاہ محمودقریشی، اسد عمر اور شفقت محمود کیخلاف عبوری چالان پیش کر دیا گیا جس میں ان کو ملزم قرار دیا گیا ۔ عدالت نے تینوں ملزموں کو طلب کر لیا ۔
دوسری طرف ڈاکٹر طاہر القادری، وزیر اعلی پرویز خٹک اور جہانگیر ترین بدستور مفرور قرار پائے ۔ عدالت نے سرکاری وکیل کو آئندہ سماعت پر ملزمان کے اسٹیٹس پر جامع رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔
فاضل جج سید کوثر عباس زیدی نے کہا کہ رپورٹ میں بتایا جائے کہ کتنے ملزمان کی ضمانت ہوئی، کتنوں کو استثنی ملا جبکہ کتنے عدالت سے مفرور ہیں؟ ۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری، اسد عمر اور عارف علوی بھی عدالت میں پیش ہوئے ۔
اعجاز چوہدری کی ضمانت منظور کر لی تاہم دیگر رہنما اسد عمر، شاہ محمود قریشی اور شفقت محمود کیخلاف پیش کردہ عبوری چالان میں تینوں کو ملزمان قرار دیدیا گیا ۔
عدالت نے تینوں ملزمان کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی ۔
27 مارچ کو عمران خان کی مستقل استثنی اور بریت کی درخواست پر بھی بحث ہو گی ۔