Wednesday, October 5, 2022

پی ٹی اے کا ٹک ٹاک بحال کرنے کا فیصلہ

پی ٹی اے کا ٹک ٹاک بحال کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (92 نیوز) پی ٹی اے کا ٹک ٹاک بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ٹک ٹاک انتظامیہ نے پاکستان کو غیراخلاقی مواد کو روکنے کی یقین دہانی کرادی، ٹک ٹاک انتظامیہ کا کہنا ہے غیراخلاقی مواد کو روکنے کیلئے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔ پاکستانی قوانین کو مکمل فالو کریں گے۔ اِس سے قبل پی ٹی اے نے انٹرٹینمنٹ کی معروف ایپ ٹک ٹاک کو 9 اکتوبر کو بلاک کیا تھا۔ ٹک ٹاک پر غیراخلاقی اور نامناسب مواد شیئر کرنے کی وجہ سے پابندی عائد کی گئی تھی۔ پی ٹی اے کی جانب سے غیر اخلاقی مواد ہٹانے اور مناسب اقدامات اُٹھانے پر ٹک ٹاک پر پابندی کے فیصلے پر نظر ثانی کا عندیہ دیا گیا تھا۔