Sunday, October 2, 2022

پی ٹی اے نے پاکستان میں ٹک ٹاک بلاک کر دی

پی ٹی اے نے پاکستان میں ٹک ٹاک بلاک کر دی
اسلام آباد (92 نیوز) یہ شوخیاں، یہ چنچل ادائیں، اداکاریاں اور فنکاریاں اب کسے دکھائیں؟، ٹک ٹاکرز کیلئے بری خبر، پی ٹی اے نے انٹرٹینمنٹ کی معروف ایپ ٹک ٹاک بلاک کردی۔ ٹک ٹاک پر غیراخلاقی اور نامناسب مواد شیئر کرنے کی وجہ سے پابندی عائد کی گئی، پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کو فائنل نوٹس اور جواب داخل کرانے کی مہلت دی، شکایات کا ازالہ نہ کرنے پر ایپ پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔ پی ٹی اے کے مطابق غیر اخلاقی مواد ہٹانے اور مناسب اقدامات اٹھانے پر پابندی کے فیصلے پر نظر ثانی بھی کی جاسکتی ہے، اب ٹک ٹاک ایپ انتظامیہ کے ہاتھ میں ہے کہ وہ غیر اخلاقی مواد ہٹانے اور مناسب اقدامات اٹھانے میں کتنا وقت لیتی ہے۔