Monday, October 3, 2022

پی ٹی اے نے بیگو پر پابندی لگادی، ٹک ٹاک کو وارننگ جاری

پی ٹی اے نے بیگو پر پابندی لگادی، ٹک ٹاک کو وارننگ  جاری

اسلام آباد ( 9 نیوز) پی ٹی اے  نے غیراخلاقی مواد دکھانے پر سوشل میڈیا ایپلی کیشن بیگو پر پابندی لگادی جبکہ ٹک ٹاک کو بھی آخری وارننگ جاری کردی گئی۔

سوشل میڈیا ایپ پب جی کے بعدعوامی شکایات پر بیگو بھی بلاک، پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے معروف چینی ایپلی کیشن ٹِک ٹاک کو بھی حتمی  نوٹس جاری کردیا ۔

لائیو اسٹریمنگ ایپلی کیشن بیگو پر پابند غیراخلاقی مواد دکھانے کی عوامی شکایات پر اٹھایا گیا، ترجمان کا کہنا تھا کہ ان ایپلی کیشنز کو غیراخلاقی مواد دکھانے سے منع کیا تھا، کمپنیوں کے جواب غیرتسلی بخش نہ ہونے پر اقدام اٹھایا گیا۔

دونوں ایپلی کیشنز  کے نوجواں اور معاشرے پر منفی اثرات مرتب ہورہے تھے جب کہ ان کےخلاف عوامی شکایات بھی موصول ہوئی تھیںْ۔

گزشتہ دنوں لاہور ہائی کورٹ میں بھی ٹِک ٹاک پر پابندی کےلیے متفرق درخواست دائر کی تھی۔