اسلام آباد: (92 نیوز) احتجاج کی آڑ میں شر پسندی کرنے والے گرفتار افغان بلوائیوں کے ہوش ربا بیانات منظر عام پر آ گئے۔
پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران شرپسندی میں ملوث تمام عناصر کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
پرامن احتجاج کا لبادہ اوڑھے پی ٹی آئی کے شر پسند افغان بلوائیوں نے انتشار اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی تمام حدیں پار کردیں۔ متعدد افغان باشندوں کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج: عدالت نے بڑا ریلیف دے دیا
پی ٹی آئی قیادت کی ایما پر انتشار اور بدامنی پھیلانے والے گرفتار افغان باشندوں نے ہوشرباء انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ 2 ہزارروپے دن کا لالچ دے کر دھرنے پر بلایا اور توڑ پھوڑ کرنے کا کہا۔ قیادت خود بھاگ کر چلی گئی اور ہمیں یہاں پولیس نے پکڑ لیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ شرپسندی میں ملوث تمام عناصر کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ نام نہاد احتجاج کی آڑ میں شرپسندی کی سازش کے تمام تانے بانے جوڑے جا رہے ہیں اور سخت قانونی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔