ویب ڈیسک: گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے احتجاج کے دوران زخمی ہونے والا اسلام آباد پولیس اہلکار حامد شاہ اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق چونگی نمبر 26 میں مظاہرین کے تشدد سے حمید شاہ شدید زخمی ہو گئے تھے، جس کے بعد انہیں پمز ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
اسلام آباد پولیس کا بتانا ہےکہ جاں بحق پولیس اہلکار کی نماز جنازہ کچھ دیر بعد پولیس لائنزمیں ادا کی جائے گی۔
پولیس کے مطابق شہید عبدالحمید شاہ نے 1988 میں اسلام آباد پولیس میں شمولیت اختیار کی اور وہ ایبٹ آباد کے رہائشی تھے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 2 روز سے احتجاج جاری ہے اور اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان وقفے وقفے سے جھڑپیں ہوتی رہیں۔
گزشتہ رات میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ احتجاج میں اسلام آباد پولیس کے 31 اہلکار، پنجاب پولیس کے 75 اہلکار زخمی ہوئے جب کہ ایک پولیس اہلکار کی حالت تشویشناک ہے۔