Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب ،وزیراعظم،اسپیکر،ڈپٹی اسپیکرنامزد کئے جائینگے

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب ،وزیراعظم،اسپیکر،ڈپٹی اسپیکرنامزد کئے جائینگے
August 5, 2018
اسلام آباد( 92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل اسلام آباد میں  طلب کر لیا گیا ، اجلاس میں وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی نامزدگی ہوگی ۔  اسپیکر کے لئے ڈاکٹر عارف علوی مضبوط امیدوار، شاہ محمودقریشی کا نام بھی زیرغور ہے۔ عام انتخابات 2018 کے کامیاب انعقاد کے بعد جوڑ توڑ کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا ،  جس کے بعد اب عمران خان نے حکومت سازی کیلئے اپنے پتے کھولنے شروع کر دیئے ہیں ۔ عمران خان نے  اپنی حکومت کی کابینہ کے ارکان کے چناؤ کیلئے  پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ اجلاس میں چنے گئے افراد  عمران خان کی حکومت کی کابینہ میں شامل ہوں گے ۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ ذرائع کےمطابق اجلاس میں وزیراعظم کےعلاوہ قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی نامزدگی بھی ہوگی ، اسپیکر کے لئے ڈاکٹر عارف علوی مضبوط امیدوار ہیں، جبکہ شاہ محمود قریشی کانام بھی زیرغور ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے لئے شہریارآفریدی اور زرتاج گل کے نام سامنے آئے ہیں، شہریارآفریدی کا تعلق خیبرپختونخوا  جبکہ زرتاج گل کا تعلق پنجاب سے ہے ۔ پچیس جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد قوم نمبر گیم پوری کرنے کی دعویدار جماعت پی ٹی آئی کی طرف سے وزیراعظم سمیت دیگر وزراء کی نامزدگی کی شدت سے منتظر ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ کل کے اجلاس میں تمام اہم عہدے فائنل ہو سکیں گے یا مزید اجلاس کا بھی انتظار کرنے پڑے گا ۔