Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی ٹی آئی کی اہم رہنما ناز بلوچ پیپلزپارٹی میں شامل

پی ٹی آئی کی اہم رہنما ناز بلوچ پیپلزپارٹی میں شامل
July 16, 2017

کراچی (92نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی اہم رہنمانازبلوچ نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کردیا۔نازبلوچ کہتی ہیں کراچی  کی بیٹی ہونے کے ناطے عمران خان کاساتھ دیاان کاتحریک انصاف کےساتھ اچھاوقت گزرا تحریک انصاف  میں فیصلے مردحضرات کرتے ہیں عمران خان کومشورہ ہے کہ وہ عام کارکنوں کی آوازسنیں  تاکہ بچی کھچی  پارٹی سندھ میں رہ جائے۔

تفصیلات کےمطابق پیپلزپارٹی کی بڑی کامیابی تحریک انصاف کی ایک اہم وکٹ گرادی ۔ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما نازبلوچ نے پریس کانفرنس کے دوران باقاعدہ طورپرپیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کردیا۔ نازبلوچ کاکہناہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں خواتین کوفیصلوں میں شامل نہیں کیاجاتا ۔ وزیراعلٰی سندھ سیدمرادعلی شاہ اورپیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپورنے نازبلوچ کوپارٹی میں شمولیت پرخوش آمدیدکہا ۔ فریال تالپورکامزیدکہناتھاکہ ہم امیدکرتے ہیں کہ نازبلوچ اپنے والدکی طرح پارٹی میں فعال کرداراداکرینگی۔