Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی ٹی آئی کا 7 اگست کو حکومت کے خلاف پشاورسے راولپنڈی تک ریلی کا اعلان

پی ٹی آئی کا 7 اگست کو حکومت کے خلاف پشاورسے راولپنڈی تک ریلی کا اعلان
July 31, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم نوازشریف کے احتساب کے لئے پاکستان تحریک  انصاف نے اپنی سرگرمیاں تیز کردیں عمران خان نے  پہلے مرحلے میں7اگست  کو پشاورسے راولپنڈی تک ریلی کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کےمطابق پہلے مرحلے میں پاکستان تحریک انصاف  کی احتجاجی ریلی  پی  ٹی آئی کے  چیئرمین عمران خان  کی سربراہی میں پشاور سے اٹک اور جی ٹی روڈ سے ہوتے ہوئے راولپنڈی پہنچے گی حکومت کی جانب سے 6اگست کو ٹی او آرز کے لئے بلائے گئے اجلاس کے حوالے سے پی ٹی آئی نے اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ ٹی او آرز کا فیصلہ جوبھی ہو اس حوالے سے حتمی لائحہ عمل اسی دن اعلان کیا  جائےگا۔ پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ احتجاج کےساتھ ساتھ قانون کابھی دروازہ بھی کھٹکھٹایا جا رہا ہے اوراس حوالے سے دو مختلف پٹیشنز پر کام کیا جارہاہے۔ عمران خان کی رہائش گاہ  پر ہونے والے پی ٹی آئی اجلاس  کے حوالے سے ترجمان کا کہنا تھا  کہ اجلاس کے شرکا نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی سخت مذمت کی ہے اورمطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیرپر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کرایا جائے۔