Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی ٹی آئی کا شہبازشریف کے خلاف درخواست دائر کرنے کا اعلان

پی ٹی آئی کا شہبازشریف کے خلاف درخواست دائر کرنے کا اعلان
July 31, 2017

اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف نے شہبازشریف کے خلاف درخواست دائر کرنے کا اعلان کردیا، نعیم الحق کہتے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب کوسانحہ ماڈل ٹاؤن کا حساب دینا ہوگا لیگی رہنما حنیف عباسی نے جواب دیا پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں ناکام ہوچکی وہاں کون سی دودھ کی نہریں بہہ رہی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق  نے نیب  پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے نیب کو تحقیقات کا حکم دیا  مگر ہم چاہتے ہیں چئیر مین نیب اسمیں شامل نہ ہوں ۔انھوں نے کہا کہ نواز شریف کے بعد اب شہباز شریف کے خلاف درخواست  دائر کریں گے ۔

جوابی کارروائی کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ  خیبر پختونخوا میں کونسی دودھ کی نہریں بہہ گئیں کوئی اسپتال تو بنا نہیں سکے خیبر پختونخواسے جو  رزلٹ آیا وہ شرمناک ہے۔

لیگی رہنما طلال چوہدری کا کہناتھا کہ  کسی نے  سپریم کورٹ کے  فیصلے کو تاریخی  نہیں مانا  مستقبل میں اس فیصلے  کی روشنی میں  الٹ فیصلے آئیں گے۔