Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی ٹی آئی کا شریف برادران ، زرداری کیخلاف میگا کرپشن کیسز ری اوپن کرنیکا فیصلہ

پی ٹی آئی کا شریف برادران ، زرداری کیخلاف میگا کرپشن کیسز ری اوپن کرنیکا فیصلہ
January 29, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) تحریک انصاف نے شریف برادران اور آصف زرداری کے خلاف میگا کرپشن کیسز دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کرلیا ۔  پی ٹی آئی خواجہ آصف کے خلاف نیب سے بھی رجوع کرے گی۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ قوم کی دولت لوٹنے والوں کو انجام تک پہنچانا ہوگا۔ کپتان نے عام انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت بھی دیدی ۔

عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کے کور گروپ کا اہم اجلاس بنی گالہ میں ہوا۔ تحریک انصاف نے شریف برادران اور آصف زرداری کے خلاف میگا سکینڈلز دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف، شہباز شریف اور اسحاق ڈار کی مختلف پراجیکٹس میں مبینہ کرپشن  کا معاملہ دوبارہ اٹھایا جائیگا۔ آصف زرداری کے کرپشن اسکینڈلز کو بھی سامنے لایا جائیگا۔

کور گروپ نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ غیر ملکی اقامے، فارن اکاؤنٹس ، غیر قانونی اثاثے اور منی لانڈرنگ سمیت 7 ریفرنسز کو انجام تک پہنچایا جائے گا ۔

پی ٹی آئی کور گروپ نے وزیرخارجہ خواجہ آصف کی مبینہ کرپشن کیخلاف نیب سے رجوع کرنے کی بھی منظوری  دی۔ عمران خان نے عثمان ڈار کو چیئرمین نیب سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی۔

عثمان ڈار خواجہ آصف کے 2 فارن اکاؤنٹس اور اثاثوں کی تفصلات منگل کے روز نیب کے حوالے کریں گے ۔ عمران خان نے پی ٹی آئی قیادت کو عام انتخابات کی ہنگامی تیاریوں کی ہدایت بھی کی ۔

کپتان کا کہنا تھا پارلیمانی بورڈ تشکیل دیکرمیرٹ پر ٹکٹس دئیے جائیں اور رابطہ مہم تیز کی جائے۔ عمران خان نے کے پی کے میں حاصل کی گئی کامیابیوں کو منظرعام پر لانے کی ہدایت بھی کی ہے۔